فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


اسلام آباد: پاک فوج کے سرابراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجافری سجام الدین نے ملاقات کی۔
دوران ملاقات انڈونیشیا کے وفد میں مختلف خدمات اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجافری سجام الدین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا جبکہ فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لئے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

