ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے میں جلن اور درد بھی ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،اسپتال انتظامیہ


لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
اہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر کی شکایت ہے۔
مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے میں جلن اور درد بھی ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

