آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
سیکیورٹی فورسز ملک سےدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ترجمان


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انڈین پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آوران میںدہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئےمؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں3 بھارتی سپانسر دہشت گردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگروں کے خلاف شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سید رب نواز طارق جو اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق 34 سالہ میجر رب نواز کا تعلق ضلع مظفرآباد سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago


