خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا


خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت 2 گھٹنے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی ہے۔
کورم نا مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہمارے ارکان ناراض ہیں، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا، کورم پورا نہ ہوا تو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری خطرے میں پڑ جائے گی۔کے پی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان سے آج حلف لیا جانا تھا جس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والوں میں جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کی 7 ، 7 خواتین پیپلزپارٹی کی 4 خواتین شامل ہیں، اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون سے حلف لیا جائے گا، جے یو آئی کی دو اقلیت نشست پر منتخب اراکین عسکر پرویز اور گورپال سنگھ سے بھی حلف لیا جائے گا۔
ن لیگ کے سریش کمار اور پیپلزپارٹی کے کوٹے پر منتخب بہاری لالا بھی حلف اٹھائیں گے، اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کا فارمولہ طے ہے، اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہماری بات حکومت سے ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اگر ناراض ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کیا تھا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کے پی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 14 گھنٹے قبل

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 17 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 5 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 22 منٹ قبل