Advertisement
پاکستان

ن لیگ کاغیر حکومتی افراد ، اہم شخصیات سےبیک ڈور چینلز کے ذریعے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

لاہور: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایک بار پھرغیر حکومتی افراد اور اہم شخصیات سےبیک ڈور چینلز کے ذریعے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 15 2021، 11:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق ذرائع مسلم لیگ  ن لیگ کاکہنا ہے کہ شہباز شریف نے گیند نواز شریف کے کورٹ میں پھینک دی ہے ، شہباز شریف  نے  پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نواز شریف کے بیانیے اور پالیسی پر من و عن عمل ہوگا۔

 ذرائع ن لیگ  کے مطابق شہباز شریف گزشتہ چند ماہ سے مفاہمتی پالیسی کے لیے کوشاں تھے، شہباز شریف کو فری ہینڈ دیکر  نواز شریف نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی،  شہباز شریف بریک تھرو نہ ہونے سے  نوازشریف کے بیانیے پر کھڑے ہونے پر مجبور ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت یا غیر حکومتی اہم شخصیات سے کسی قسم کی کوئی مفاہمت نہیں کرے گی ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے  اہم پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد یہ  فیصلہ کیا  ہے ، شہباز شریف نے حکومت اور اہم شخصیات کے حالیہ پیغامات کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن  نوا ز شریف کےبیانیےووٹ کو عزت دو پر آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ہم خیال لیگی رہنماؤں کو بھی نئی پالیسی سے آگاہ کر دیا، آزاد کشمیرالیکشن میں دھاندلی روکنےکےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement