اسلام آباد: پاکستان نے عراقی شہر ناصریہ میں ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے واقعہ میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر عراقی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ ملک عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی شہر ناصریہ کےاسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 92افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری طور پر ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا وارڈ میں آتشزدگی کی وجہ کیا ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سےلگی ہے۔
حکام کے مطابق اس ہسپتال میں یہ نیا وارڈ صرف تین ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں 70 بیڈز کی گنجائش تھی ۔ محکمہ صحت کے عہدیدار کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت کم از کم 63 افراد وارڈ میں موجود تھے ۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر لواحقین کے رشتہ داروں اور پولیس میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے ۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ہسپتال کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
رواں برس اپریل میں دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آکسیجن ٹینک میں آگ لگنے سے کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، اس واقعے کے بعد وزیر صحت التمیمی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عراق میں برسوں سے جاری شورش اور افراتفری کی وجہ سے ہسپتالوں کی حالت بے حد خراب ہے اورعالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عراق کی صحت کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں 1.4 ملین کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور کورونا وائرس سے 17ہزار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل