Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل

7 جنرل نشستوں کے لیے 16،ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2   نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 21 2025، 10:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، جس کے لیے 25 امیدوار میدان میں اترے  ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جس میں 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوار ہیں ۔ یعنی 7 جنرل نشستوں کے لیے 16،ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2   نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں سے بیشتر امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں ۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بلامقابلہ فارمولے کے تحت 6 اور 5 نشستیں اپوزیشن کے کوٹے میں آئیں گی۔ جنرل نشستوں پر حکومت کے مراد سعید ، فیصل جاوید ، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری امیدوار ہیں  جب کہ اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عطا الحق درویش ، پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور نواز لیگ کے نیاز احمد امیدوار ہیں ۔

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، تاہم فہرست میں دستبردار ہونے والے ناراض امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی کا نام شامل ہے ۔

خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد ، پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور مہوش علی میدان میں ہیں ۔ امیدواروں کی فہرست میں پی ٹی آئی کی ناراض امیدوار عائشہ بانو کا نام بھی شامل ہے۔

ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار فہرست میں شامل  ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، جے یو آئی کے دلاور خان شامل ہیں  جب کہ ناراض امیدوار سید ارشاد حسین ، خالد مسعود اور وقار احمد قاضی کا نام بھی شامل ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں کے نام بیلٹ پیپر میں شامل نہیں ہوں گے۔ اتوار دن 12 بجے کے بعد دستبردار ہونے والے امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر میں شائع ہوگئے ہیں۔جو امیدوار کل 12 بجے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، ان کے نام کے آگے ریٹائرڈ کی سٹپمپ لگائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے میڈیا کوریج پر پابندی لگادی  ہے اور گاڑیوں کو اسمبلی گیٹ پر روک لیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی لگائی گئی ہے، جس کے بعد میڈیا کی ٹیمیں اسمبلی گیٹ پر جمع ہیں۔

Advertisement
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 9 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 8 گھنٹے قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 دن قبل
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 دن قبل
Advertisement