خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
7 جنرل نشستوں کے لیے 16،ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں


خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، جس کے لیے 25 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جس میں 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوار ہیں ۔ یعنی 7 جنرل نشستوں کے لیے 16،ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں سے بیشتر امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں ۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بلامقابلہ فارمولے کے تحت 6 اور 5 نشستیں اپوزیشن کے کوٹے میں آئیں گی۔ جنرل نشستوں پر حکومت کے مراد سعید ، فیصل جاوید ، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عطا الحق درویش ، پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور نواز لیگ کے نیاز احمد امیدوار ہیں ۔
پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، تاہم فہرست میں دستبردار ہونے والے ناراض امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی کا نام شامل ہے ۔
خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد ، پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور مہوش علی میدان میں ہیں ۔ امیدواروں کی فہرست میں پی ٹی آئی کی ناراض امیدوار عائشہ بانو کا نام بھی شامل ہے۔
ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار فہرست میں شامل ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، جے یو آئی کے دلاور خان شامل ہیں جب کہ ناراض امیدوار سید ارشاد حسین ، خالد مسعود اور وقار احمد قاضی کا نام بھی شامل ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں کے نام بیلٹ پیپر میں شامل نہیں ہوں گے۔ اتوار دن 12 بجے کے بعد دستبردار ہونے والے امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر میں شائع ہوگئے ہیں۔جو امیدوار کل 12 بجے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، ان کے نام کے آگے ریٹائرڈ کی سٹپمپ لگائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے میڈیا کوریج پر پابندی لگادی ہے اور گاڑیوں کو اسمبلی گیٹ پر روک لیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی لگائی گئی ہے، جس کے بعد میڈیا کی ٹیمیں اسمبلی گیٹ پر جمع ہیں۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 11 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل
