Advertisement
پاکستان

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

واقعے میں مبینہ طور پر شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور 15 دیگر نا معلوم افراد شامل تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جولائی 23 2025، 6:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیگاری کیس :  عدالت نے  ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

کو ئٹہ :  انسداد دہشت گردی عدالت نے بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کے دہرے قتل کیس میں مرکزی ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نمبر ایک میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو پیش کیااور مزید تفتیس کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئےسردار شیر باز کو سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں سردار شیر باز ستکزئی نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر تحقیقات کے بعد ہی بیان دوں گا، تاہم پولیس نے انہیں مزید بات کرنے سے روک دیا۔

واقعے کا پس منظر: 

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحی سے تین روز قبل بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر وزیر اعلی بلوچستان سردارسرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پالیس کہ کاروائی کی ہدایت دی۔

یاد رہے واقعے میں مبینہ طور پر شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور 15 دیگر نا معلوم افراد شامل تھے۔

پولیس نے مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا اور سردار شیر باز ستکزئی، ان کے چار بھائیوں، دو محافظوں اور دیگر افراد کو گردفتار کر لیا۔ مدعی کے مطابق سردار نے خود کاروکاری کا فیصلہ سنایا اور قتل کا حکم دیا۔بعد میں انہیں گاڑیوں میں لے جا کر کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، کہا کہ مقتولین کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، دونوں شادی شدہ اور پانچ، پانچ بچوں کے والدین تھے۔

وزیر اعلی نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں مقتولین کا آپس میں کوئی نا جائز تعلق نہیں تھا اور قتل ایک سنگین ظلم کی مثال ہے۔

Advertisement
زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  • 32 منٹ قبل
مسلم لیگ (ن) نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان

  • 6 منٹ قبل
وفاقی کابینہ کی  ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور میں الیکٹرک ٹرام  سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا

  • 4 گھنٹے قبل
تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  • 11 منٹ قبل
پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں

  • 4 گھنٹے قبل
لکی مروت  :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز

  • 23 منٹ قبل
پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز

پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں  نہایت مفید

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement