ملاقات کے دوران جرگے میں ضم شدہ اضلاع کی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور مقامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں تعلیمی کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قبائلی مشران کا ایک وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچا، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جرگے میں ضم شدہ اضلاع کی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور مقامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان علاقوں کی تعلیمی و اقتصادی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔
قبائلی نمائندوں نے تعلیمی کوٹے کی بحالی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے قبائل کے پرانے مطالبے کی تکمیل قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قبائلی عوام پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سلامتی کی پہچان ہیں، جنہوں نے ہمیشہ وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں امن، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں فاٹا یونیورسٹی اور پولیس نظام کی بہتری کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، تاکہ نوجوانوں کو روشن مستقبل میسر آ سکے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago




