ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا "آج ہم نے ایک بہترین دوست کھو دیا، ہلک ہوگن حقیقی معنوں میں ’میگا‘ کے حامی تھے۔"


ریسلنگ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر امریکا سمیت دنیا بھر میں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، جب کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "ایک سچا دوست" قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا "آج ہم نے ایک بہترین دوست کھو دیا، ہلک ہوگن حقیقی معنوں میں ’میگا‘ کے حامی تھے۔"
سابق صدر نے مزید کہا کہ ہلک ہوگن نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں بھی متاثرکن خطاب کیا تھا۔ "انہوں نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ان کا ثقافتی اثر بھی بے حد گہرا اور دیرپا تھا۔"
ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی اور خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا:
"ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔"
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کا انتقال امریکی ریاست فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں دل کی سرجری کرائی تھی اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ کچھ ہفتے قبل ان کی اہلیہ نے ہلک ہوگن کے کوما میں ہونے کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا تھا۔
ہلک ہوگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا (Terry Gene Bollea) تھا، 1953 میں پیدا ہوئے۔ وہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے اور مقبول ترین ریسلرز میں شمار ہوتے تھے۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے اور 2005 میں انہیں پہلی بار WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ ریسلنگ کے ساتھ ساتھ وہ فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی اپنی موجودگی سے مداحوں کو متاثر کرتے رہے۔

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 3 hours ago

سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟
- 3 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- an hour ago

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان
- 3 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 31 minutes ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- an hour ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 43 minutes ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 39 minutes ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 2 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 18 minutes ago