پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دہشتگردی کے خلاف تعاون، دفاعی اشتراک، اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔


اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل کوریلا کو یہ اعلیٰ عسکری اعزاز پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل کوریلا کو یہ اعزاز علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور پاک-امریکا دفاعی تعلقات میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ ان کی آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جنرل مائیکل کوریلا نے اس موقع پر پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دہشتگردی کے خلاف تعاون، دفاعی اشتراک، اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق، یہ پیشرفت پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کے گہرے اور مستحکم تعلقات کی مظہر ہے۔ جنرل کوریلا کا وژن علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
قبل ازیں، اسلام آباد میں منعقدہ ’’مضبوط ربط، محفوظ امن‘‘ ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں بھی جنرل کوریلا نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن، ترقی اور تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی شہر منی ایپلس کے اسکول میں فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- 36 منٹ قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
- 6 گھنٹے قبل

صدرمملکت کا سیلاب اور بارشوں سے تباہی پر افسوس،متاثرین سے اظہاریکجہتی، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
- 30 منٹ قبل

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 17 منٹ قبل

لاہور:مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں
- 26 منٹ قبل

شدید سیلابی صورتحال کےباعث پنجاب میں ٹرینیں منسوخ ،متعدد کے شیڈول تبدیل
- 43 منٹ قبل