اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، غذائی تحفظ اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔


نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی،جس میں تجارت ،دو طرفہ تعلقات،غزہ میں جنگ بندی اور باہمی دلچسپی کےامورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں 2 ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، غذائی تحفظ اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی تبادلوں کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ نیویارک کانفرنس کے نتائج 2 ریاستی حل کے عملی نفاذ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل




