اس خوفناک تجربےکے چھ سے سات مہینے بعدتک یہ محسوس ہوتا رہا کہ آس پاس کوئی موجود ہے، اداکارہ

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے چند برس قبل کئی مرتبہ جنات دکھائی دینےکا حیران کن انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران مریم نفیس نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں۔
میزبان کے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ جنات تھے،اس خوفناک تجربے نے ان کے دل میں شدید خوف پیدا کر دیا جو کئی مہینوں تک ان کے ساتھ رہا۔
انہوں نے سنجیدگی سےبتایا کہ چھ سے سات مہینے تک انہیں یہ محسوس ہوتا رہا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور وہ اکثر خوفزدہ رہتی تھیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ یہاں تک کہ اب بھی جب وہ کراچی میں تنہا مقیم ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نفیس نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ ’’دیاردل‘‘سے کیا تھا۔ان کے فنی کیرئیر کے دوران وہ کئی سپر ہٹ پراجیکٹس کا حصہ رہیں اور لاکھوں دلوں پر راج کیا۔
2022 میں مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کی تھی اور ان کے شوہر امان نے حال ہی میں بیٹے کو زندگی میں خوش آمدید کہا ہے۔
مریم بیٹے کی پیدائش کے بعد سے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ جلد سکرین پر واپسی کیلئے پُر اُمید ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل





