وزیرِاعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔


بھارت کی شمالی ریاست جھارکھنڈ میں ہندویاتریوں کو لے جانے والی بس ہولناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہولنا ک حادثہ ریاست جھارکھنڈ میںپیش آیا جہاں ہندویاتریوں کو لے جانے والی بس دوران سفر ٹرک سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں 18 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یاتریوں کو لے جانے والی بس کی ٹکر گیس سیلنڈر سے بھرے ٹرک سے ہوئی جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے یاتریوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی قانون ساز کا کہنا ہےکہ یاتری شراون کے مقدس مہینے کو منانے کے لیے ایک ہندو عبادت گاہ کا سفر کر رہے تھے کہ ان کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ہندو یاتری گنگا کا مقدس پانی لے جا رہے تھے تاکہ اسے ہندو دیوتا شیو پر چڑھایا جا سکے، جو تباہی کے دیوتا مانے جاتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جھارکھنڈ کے دیوگھر میں پیش آنے والا یہ سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل





