سام سنگ کا نیا ماڈل گلیکسی ایس 25 ایف ای کب لانچ ہو گا؟ اہم فیچر کون سے ہونگے؟
نئے ماڈل میں 8 جی بی/128 جی بی اور 8 جی بی/256 جی بی اسٹوریج کانفیگریشن پیش کی جائیں گی ،ذرائع


ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) کی لانچ آئندہ چند ہفتوں میں (ممکنہ طور پر ستمبر میں) متوقع ہے۔ ریلیز کا وقت قریب آتے ہی فون کے حوالے سے معلومات لیک ہونے کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔
تازہ ترین لیک میں ڈیوائس کی میموری اور کلر آپشن اور کیمرہ سسٹم سے متعلق بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی ڈیوائس میں 8 جی بی/128 جی بی اور 8 جی بی/256 جی بی اسٹوریج کانفیگریشن پیش کی جائیں گی جو کہ صارفین کے لیے تھوڑی مایوس کن ہےکیوں کہ اتنی ہی قیمت میں سام سنگ کی حریف کمپنیاں 256 جی بی کی بیس اسٹوریج دے رہے ہیں۔
کیمرہ سسٹم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ نئے آنے والے ماڈل میں ٹرپل لینز سیٹ اپ استعمال کیا گیا ہے جو کہ سابقہ ایف ای ماڈل کی طرح ہی رکھا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ کو 10میگا پگزل سے بڑھا کر12 میگا پگزل کیا گیا ہے۔
جہاں تک رنگوں کا تعلق ہے یہ ڈیوائس نیوی، آئسی بلیو، جیٹ بلیک اور وائٹ رنگ میں متعارف کرائی جائے گی۔
صارفین نیوی، جیٹ بلیک اور آئسی بلیو رنگوں کو موجود گلیکسی ایس لائن اپ میں دیکھ چکے ہیں اس لیے صارفین کو ایس25 ایف ای کے حوالے سے اندازہ ہے۔
واضح رہےکہ ان میں سے کوئی بھی رنگ موجودہ گلیکسی ایس 24 ایف ای میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 4 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 12 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 4 hours ago




