مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے،جبکہ حکام نے امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا ،ترجمان


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے،جبکہ حکام نے امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا۔
حکام نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا،جہاں نے انہوں نے بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نےمزید بتایا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں نےایجنٹوں سے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپےفی کس پر یورپ جانے کےمعاملات طے کیے ہوئے تھے تاہم مسافروں کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل










