اسلام آباد : پاکستان نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی جانب سے پاک فضائیہ کے طالبان کی حمایت کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو افغان سرزمین پر چمن بارڈر کے دوسری جانب ائیر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق جاری حالات کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ حادثہ کے پیش نظر پاکستان نے اپنی جانب حفاظتی اقدامات مکمل کیے، تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے۔
ترجمان نے کہاکہ ہم خود مختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لیے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔پاک فضائیہ نےاس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں ، ایسے الزامات افغان مسئلہ کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے، پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ جی آئی او آر اے کے حوالے کیے۔ پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ضروری ہے کہ اس نازک موقع پر تمام توانائیاں وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر مرکوز کی جائیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 7 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 37 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل



