راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
ریسکیو حکام کے مطابق کرنل اسحٰق قاضی کی سرمئی رنگ کی ہونڈا سٹی کو کاک پل کے قریب سے برآمد کرلیا گیا


راولپنڈی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارش کے بعد سیلابی پانی میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحٰق قاضی اور ان کی بیٹی منیبہ کی تلاش جاری رہی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق کرنل اسحٰق قاضی کی سرمئی رنگ کی ہونڈا سٹی کو کاک پل کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق واولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی 63 سالہ کرنل اسحٰق قاضی کی لاش ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ جمعہ کو تلاش کر لی تھی ، تاہم کرنل اسحاق کی بیٹی منیبہ کی لاش تاحال جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق منیبہ کی تلاش تاحال جاری ہے اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر (ڈی ای او) صبغت اللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد اس کی لاش بھی برآمد کر لی جائے گی۔
اسلام آباد کے سہالہ تھانے کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شدید بارشوں کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ، کرنل اسحٰق اور ان کی بیٹی کے گاڑی میں موجود تھے اور شدید سیلابی بارشوں کے باعث گاڑی بند ہوگئی ۔
کرنل اسحٰق نے گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو تیز بہاؤ گاڑی کو اپنے ساتھ نالے میں بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں دونوں لاپتا ہو گئے۔
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پاکستان میں مون سون سیزن کے دوران پیش آیا، جو عموما جون کے اختتام سے ستمبر تک جاری رہتا ہے، اس دوران شمالی و مغربی علاقوں میں شدید بارش ، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے موسمی خطرات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 6 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 9 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 7 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 6 گھنٹے قبل












