مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دیگر سیاسی قائدین کے ہمراہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت منسوخ کر کے رکاوٹیں ڈالیں


اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت منعقدہ دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ موجودہ سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے نکلنے کے لیے تمام فریقین کو ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔
مشترکہ اعلامیہ اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دیگر سیاسی قائدین کے ہمراہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت منسوخ کر کے رکاوٹیں ڈالیں، مگر اس کے باوجود اے پی سی کامیابی سے منعقد کی گئی۔ شرکاء نے اسلام آباد انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی۔
کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث اپوزیشن کے لیے سیاسی میدان محدود کیا جا رہا ہے، اور سیاسی انتقام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جیل میں قید پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے خلاف کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔
اعلامیہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ بتایا گیا کہ بیروزگاری کی شرح 22 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ تنخواہ دار اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ 45 فیصد سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، اور کاروباری طبقہ سرمایہ ملک سے باہر منتقل کر رہا ہے۔
اعلامیہ میں چیف جسٹس کے کردار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا عہدہ اب محض نمائشی بن کر رہ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُن چھ ججوں کو سراہا گیا جنہوں نے آزاد عدلیہ کے حق میں خط لکھا — انہیں پاکستان کے ہیرو قرار دیا گیا۔
سب سے اہم بات یہ کہ اعلامیہ میں 2024 کے عام انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا، اور زور دیا گیا کہ ملک میں فوری طور پر آزاد اور خودمختار انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 hours ago

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 10 hours ago

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 15 hours ago

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 14 hours ago

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 15 hours ago

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 15 hours ago

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 11 hours ago

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 10 hours ago

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 14 hours ago

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 11 hours ago

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 12 hours ago

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 11 hours ago