بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی
ان کی بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفون پر گفتگو کروائی گئی ہےاور اب جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیئے گئے ہیں،بانی پی ٹی آئی


راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،وہ کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ گواہ نیب افسر آفتاب احمد کا بیان قلمبند کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے،عدالت نے دو مزید گواہان رابعہ اور ثنا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی جس کے بعدبانی پی ٹی آئی کی ان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفون پر گفتگو کروائی گئی ہےاور اب جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان کے ویزوں کے لیے درخواست دے چکے ہیں اور وزارتِ داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ جولائی 2024 میں بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کر دی تھی جس پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی تھی اور جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
تاہم بعد ازاں دوران سماعت عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- an hour ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 35 minutes ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 hours ago





