وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، آپریشن کوئی مستقل حل نہیں۔ ماضی میں بھی کئی آپریشن کیے گئے مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ہمیشہ یہی مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بعض مفروضے اور افواہیں جان بوجھ کر پھیلائی جاتی ہیں جن کا مقصد تحریک انصاف کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔ عمران خان نے نہ کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی، نہ ایسا سوچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان ہی کی حکومت ہے، ان ہی کا مینڈیٹ ہے۔ آج میں اس منصب پر ان کے اعتماد کے باعث موجود ہوں۔ جو لوگ سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں، وہ دراصل مخالفین کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، نہ کہ بانی پی ٹی آئی کے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، آپریشن کوئی مستقل حل نہیں۔ ماضی میں بھی کئی آپریشن کیے گئے مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔
علی امین گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سب سے پہلے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ خطے میں امن کے لیے یہ تعلقات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر نہ کوئی جنگ لڑی جا سکتی ہے، نہ جیتی جا سکتی ہے۔ حکومت، اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ اگر یہ بھروسا نہ ہو تو کامیابی ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مسائل پر کھل کر بات نہ کی جائے تو ایک معمولی مسئلہ بھی کینسر بن جاتا ہے۔ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، ترقی ممکن نہیں۔ ہم عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- an hour ago

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- 3 hours ago

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی
- 4 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 2 hours ago

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 2 hours ago

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
- 3 hours ago

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 4 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 35 minutes ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 2 hours ago