پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہے، شہباز شریف


اسرائیلی وزراء کے مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوے اور بے حرمتی پر پاکستان سمیت مسلم دنیا نے شید مذمت کرتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزراء کی جانب سے قابض پولیس کے سائے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور ناجائز آباد کاروں کے ساتھ اس میں داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ عمل ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدس جذبات کی توہین اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘
Pakistan unequivocally condemns, the recent act of storming of the Al-Aqsa Mosque by Israeli ministers, accompanied by settler groups and shielded by Israeli police.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 4, 2025
This sacrilege against one of Islam’s holiest sites is not only an affront to Muslims worldwide but also a…
وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ان ”بے شرمانہ اقدامات“ کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کی دانستہ کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مشرقی القدس کو دارالحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر زور دیا۔
اتوار کو اسرائیلی وزیر بن گویر نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی اور مبینہ طور پر تلمودی رسومات ادا کیں، اس دوران اسرائیلی قابض فورسز نے ان کو تحفظ فراہم کیا۔ اس موقع پر کم از کم ایک ہزار سے زائد غیر قانونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے، جبکہ فلسطینی نمازیوں، صحافیوں اور مسجد کے محافظوں پر حملے کیے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، قبلہ اول کے تحفظ اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران بھی غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز کی تھی۔
عرب پارلیمنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اسرائیلی وزیروں اور آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے ان اقدامات کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ اور فلسطینی عوام و مقدسات کے خلاف منظم جارحیت قرار دیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور 1980ء میں اسے یکطرفہ طور پر اپنا دارالحکومت قرار دے دیا، جسے عالمی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے جبکہ یہودی اسے ”ٹیمپل ماؤنٹ“ کہتے ہیں اور اسے اپنے دو قدیم مندروں کا مقام قرار دیتے ہیں۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 3 گھنٹے قبل

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 4 گھنٹے قبل