لاہور :ملزم زبیر نے مبینہ طور پر اپنی 38 سالہ بیوی نائلہ طاہر کو گھریلو جھگڑے پر آگ لگا ئی، خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ : فراز نظام
تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ایک اور خاتون قتل کردیا گیا، ظالم شوہر نے گریلو جھگڑے پر پانچ بچوں کی ماں کو آگ لگا دی ۔کاہنہ نجی سوسائٹی میں زبیر نے مبینہ طور پر اپنی 38 سالہ بیوی نائلہ طاہر کو گھریلو جھگڑے پر آگ لگا ئی ، آگ لگنے سے خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی۔
جی این این کے مطابق ملزم نے آگ لگانے سے پہلے اپنے پانچ بچے پہلے ہی نانی کے گھر پہنچا دئیےتھے ، تھانہ کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں خاتون کی ہلاکت پر نوٹس لے لیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی ماڈلٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی، ہے اور غلام محمود ڈوگر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا، فرانزک ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ہیں ۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 13 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل




