مستونگ،سکیورٹی فورسز پرحملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
شہید ہونے والوں میں میجر محمد رضوان، نائیک ابن امین جبکہ لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں، آئی ایس پی آر


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر سمیت 3 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندستان“ نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی میں دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈی) کا استعمال کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 بہادر سپوت وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ شہداء میں ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر، ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نائیک ابنِ امین، کرک سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر رضوان طاہر شہید ایک دلیر افسر تھے جو کئی انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لے چکے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے جوانوں کی قیادت فرنٹ لائن سے کرتے اور دشمن کے خلاف بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے رہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ قائم کرکے سینیٹائزیشن آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران 4 بھارتی سرپرست دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو ہر قسم کے خطرے سے پاک کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 4 hours ago

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 3 hours ago

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 5 hours ago

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 6 hours ago

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 7 hours ago

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 3 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 4 hours ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 3 hours ago

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 4 hours ago

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 7 hours ago

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 5 hours ago