اسپین :قرطبہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئی
سوشل میڈیا پر اس تاریخی عمارت میں لگی آگ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جس پر لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا


اسپین کے شہر قرطبہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، جس نے قریبی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، اور اس دوران علاقے کو مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا۔ آگ بجھانے کے بعد، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
قرطبہ کے میئر نے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی فوری مداخلت کی بدولت کوئی بڑا سانحہ نہیں ہوا۔
یہ بھی یاد رہے کہ تاریخی قرطبہ مسجد اب چرچ میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسے "مسجد کیتھیڈرل قرطبہ" (Cordoba Mosque-Cathedral) کہا جاتا ہے۔ یہ عمارت یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا بھی حصہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اس تاریخی عمارت میں لگی آگ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جس پر لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ہفتے کے روز اس تاریخی عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، تاہم آگ سے متاثرہ حصہ تاحال بند رکھا گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 11 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 12 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 10 گھنٹے قبل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 11 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 10 گھنٹے قبل











