جی این این سوشل

جرم

کرکٹر حسن علی کا اشتہاری بھائی گرفتار

گوجرانوالہ : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملزم خرم شہزاد گوجرانوالہ  کے تھانہ لدھے والا واڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 20/720 میں مطلوب تھا
ملزم خرم شہزاد گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا واڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 20/720 میں مطلوب تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کرکے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

ملزم خرم شہزاد گوجرانوالہ  کے تھانہ لدھے والا واڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 20/720 میں مطلوب تھا ۔

عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی یا چلے گی فیصلہ ہوگیا  

واضح رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشہتاری تھے 

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll