جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

شفقت محمودنے طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ان کے لئے نئی ایپلیکیشن اور ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت طلبہ کو اب برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے لمبی قطاریوں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے نئی ایپلیکیشن اور ای پورٹل کا اجراء کیا، وفاقی وزیر تعلیم نے برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا،اس حوالے سے (آئی بی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا، ٹویٹ میں بتایا کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے آج ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا، اس ایپلیکیشن سے بیرون ممالک مقیم طلبہ مستفید ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں : حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طلبا کو چیئر مین کی بین بورڈ کمیٹی (آئی بی سی سی) میں درخواست دینے اور برابری کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے لمبی قطار میں انتظار کرنے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ای پورٹل اور ایپ کا آغاز طویل عمل کو آسان بنائے گا۔ اب ایک طالب علم برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور اسے کہیں جانا نہیں پڑے گا ، ادائیگی بھی آن لائن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا پروٹوکول کے حوالے سے بڑا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مینوئل نظام کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے اور اگر کچھ لوگوں نے اس کا انتخاب کیا تو وہ اس کی جگہ پر قائم رہے گا، اس اقدام کو ایک انقلابی تبدیلی قرار دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس ایپلیکیشن کا مقصد نوجوانوں کی سہولت دینا اور اس عمل کو آسان بنانا ہے، حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll