بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
جھڑپ کے فوراً بعد پاکستان نے عالمی میڈیا کو ایک مکمل اور تکنیکی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جاری کی، جب کہ بھارت تاحال کسی بھی دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام ہے


جنوبی ایشیا میں چین کے سابق دفاعی اتاشی چنگ ژی ژونگ نے بھارت کی جانب سے پاک-بھارت جھڑپ میں 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے "خود فریبی" قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ نے جھڑپوں کے تین ماہ بعد ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اور ایک فوجی طیارہ مار گرایا تھا۔ تاہم، یہ بیان نہ صرف تاخیر سے سامنے آیا بلکہ شواہد سے بھی عاری تھا، جس پر بھارت میں خود اپوزیشن نے شدید تنقید کی۔
پاکستان پہلے ہی ان الزامات کو "بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا" قرار دے کر مسترد کر چکا ہے، جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا تسلسل قرار دیا۔
اسی سلسلے میں چینی دفاعی ماہر چنگ ژی ژونگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوئی قابلِ اعتماد شواہد، جیسے طیاروں کے ملبے کی تصاویر یا ریڈار ڈیٹا پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث عالمی برادری ان دعوؤں کو مشکوک اور ناقابلِ اعتبار سمجھتی ہے۔
انہوں نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بیان کو "مزاحیہ، ناقابلِ یقین اور غیر مؤثر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے محض قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی معیار پر پورے نہیں اترتے۔
چینی سابق اتاشی نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا، اور ان کارروائیوں کے ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے گئے، جنہیں عالمی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپ کے فوراً بعد پاکستان نے عالمی میڈیا کو ایک مکمل اور تکنیکی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جاری کی، جب کہ بھارت تاحال کسی بھی دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام ہے۔
چنگ ژی ژونگ نے آخر میں کہا:
"دعویٰ کرنا آسان ہے، لیکن اس کی سچائی شواہد سے ثابت ہوتی ہے، اور اس معاملے میں بھارت مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔"

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 9 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل