سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
ملاقات کے دوران اکرام اللہ نے وزیرِاعظم سے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پوزیشن لے کر واپس آئیں گے اور آج وہ وعدہ پورا کر کے ان کے سامنے کھڑے ہیں


بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام تر مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر دیا۔
ان کی اس کامیابی پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے انہیں خصوصی طور پر ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق، یہ ملاقات اتوار کے روز اسلام آباد میں ہوئی جہاں وزیرِاعظم نے اکرام اللہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ 2022 میں قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران اکرام اللہ سے ایک امدادی خیمے میں ملے تھے، جہاں اس نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہش ظاہر کی تھی۔ شہباز شریف نے اس وقت اکرام اللہ کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا اور انہیں لارنس کالج میں داخل کروایا۔
ملاقات کے دوران اکرام اللہ نے وزیرِاعظم سے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پوزیشن لے کر واپس آئیں گے اور آج وہ وعدہ پورا کر کے ان کے سامنے کھڑے ہیں۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں یہ خبر پڑھی کہ اکرام اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس پر انہیں بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔ اکرام اللہ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم کا رویہ سیاست سے بالاتر تھا، انہوں نے ایک پسماندہ علاقے کے طالبعلم کو ملک کے بہترین تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی اسکالرشپ پر پڑھ رہے تھے اور اب اپنی محنت سے ڈبل اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
اکرام اللہ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کرنا چاہتے ہیں اور انٹرمیڈیٹ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا کر بیرونِ ملک اسکالرشپ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ان کا خواب آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا قرض اتارنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ وزیرِاعظم نے ان کے جذبے کو سراہا اور انہیں ایک خصوصی تحفہ بھی پیش کیا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ اکرام اللہ کی تعلیم اور عملی زندگی میں ان کے کام آئے گا۔
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل