عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج نجف اور کربلا کے درمیان ایک واٹر اسٹیشن سے ہوا، جو زائرین کے راستے پر واقع ہے


عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا کے درمیان قائم ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہو گئی۔
واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، جب زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کی جانب رواں دواں تھے۔ عراق کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث 621 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں تمام مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج نجف اور کربلا کے درمیان ایک واٹر اسٹیشن سے ہوا، جو زائرین کے راستے پر واقع ہے۔ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب توقع ہے کہ لاکھوں اہل تشیع زائرین کربلا پہنچیں گے تاکہ اربعین منائی جا سکے—وہ دن جو امام حسینؓ کی شہادت کے 40 روز بعد منایا جاتا ہے اور جس میں ان کے بھائی حضرت عباسؓ کی قربانی کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔
عراق میں دہائیوں پر محیط تنازعات، بدعنوانی اور انفراسٹرکچر کی خرابی کی وجہ سے حفاظتی انتظامات اکثر ناکافی ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں مشرقی شہر کوت کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے بیشتر دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کلورین گیس کے حالیہ واقعے نے ایک بار پھر بنیادی ڈھانچے کی کمزوری اور حفاظتی اقدامات کی کمی کو نمایاں کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب لاکھوں افراد ایک ہی مقام کی جانب سفر کر رہے ہوتے ہیں۔

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 10 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 11 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 10 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 12 گھنٹے قبل











