9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنادیا۔


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5،5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
ہفتے کے روز جج منظر علی گل کی سربراہی میں کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی تھی جہاں وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کیا گیا۔
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں کل 41 ملزم نامزد ہیں جبکہ 15 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 6 ملزمان زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا گیا، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد شامل ہیں۔
بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمودالرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید بھی شامل ہیں۔
گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کل 25 ملزم نامزد ہیں جبکہ 7 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 12 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔
بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 5 ملزم زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے، ملزموں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یوکرین پر روسی حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی اور نیٹو میں شامل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، پیوٹن
- 3 منٹ قبل

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تقاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 31 منٹ قبل

شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں اجلاس میں چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا
- 7 منٹ قبل

جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

گلگت بلتستان پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو اعلی اعزاز دینے کا اعلان
- 43 منٹ قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل

کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل