بنی گالہ رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج ہی سامنے آئی، ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے، سلمان اکر راجا


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا۔نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا پےآرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائیں، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کرسکتا ہے۔
اشتہار میں کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا، ایولیوایشن کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی شرائط و ضوابط کے تحت نیلامی ہوگی، نیلامی آج موضع بہارہ کہو میں ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبرآج ہی سامنے آئی ہے، اگر ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آجائیں گی۔
عمران خان صاحب کی بنی گالہ رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج ہی سامنے آئی ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کاروائی کا نتیجہ ہے۔ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں۔ ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے۔ جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔
— salman akram raja (@salmanAraja) August 11, 2025
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ لیگل ٹیم کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق نیب ریفرنس نمبر ۱۹/۲۰۲۳ بعنوان سرکار بنام عمران خان، جسے عام طور پر القادر ٹرسٹ مقدمے کے طور پر جانا جاتا ہے، میں دیگر ملزمان کو مفرور اور اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، آج شائع نوٹس نیلامی ان ملزمان کی جائیداد بارے ہے۔ ٹیم نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
لیگل ٹیم کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق نیب ریفرنس نمبر ۱۹/۲۰۲۳ بعنوان سرکار بنام عمران خان، جسے عام طور پر القادر ٹرسٹ مقدمے کے طور پر جانا جاتا ہے، میں دیگر ملزمان کو مفرور اور اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ آج شائع نوٹس نیلامی ان ملزمان کی جائیداد بارے ہے۔ ٹیم نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
— salman akram raja (@salmanAraja) August 11, 2025

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 14 hours ago

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- an hour ago

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 12 hours ago

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 12 hours ago

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 2 hours ago

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- an hour ago

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 14 hours ago
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 14 hours ago

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 14 hours ago

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- an hour ago

ہیڈ مرالہ، وزیرآباد میں ہیڈ خانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
- 31 minutes ago