بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ، گوادر پورٹ پر خودکش حملوں ، 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ اور 31 افراد کے قتل کا اعتراف کیا،ترجمان


واشنگٹن ڈی سی: امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ غیرملکی دہشتگرد تنظیم ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔
محکمۃ خارجی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ، گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ اور 31 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، ٹرین ہائی جیکنگ میں 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔

محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا مظہر ہے۔ ’دہشتگرد تنظیموں کی نامزدگی ہمارے انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا اہم حصہ ہے اور اس سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے مالی و دیگر تعاون کو مؤثر انداز میں روکا جا سکتا ہے۔‘
امریکہ کی جانب سے یہ کارروائی امریکی امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی شق 219 اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق فیڈرل رجسٹر میں اشاعت کے ساتھ ہی ہو جائے گا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 19 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 17 گھنٹے قبل








