قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر انہوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے


خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر فتنہ الخوارج نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔
خیبر میں بھی 350 سے زیادہ دہشت گرد موجود ہیں، خیبراور باجوڑ میں موجود دہشت گردوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔
دوسری طرف کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے رہائش کا انتظام کرلیا گیا ہے، خار میں 107 سرکاری عمارتوں میں لوگوں کو ٹھہرانے کے نتظامات کرلیے ہیں، خار کے سپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی بھی قائم کی جائے گی۔
کمشنر مالا کنڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان
- 28 منٹ قبل

عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

9 سال کے طویل سفرِ محبت کے بعد رونالڈو نے آخرکار جارجینا سے منگنی کرلی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری سے بھارت سخت پریشان، برطانوی اخبار
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی، 58 کیسز کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 14 گھنٹے قبل