ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں


راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔ ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے اور 69 ہزار 812 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
حکام نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2288 ایف آئی آر درج کیے، 1257 مقامات سیل کیے اور 3555 چالان کیے۔ خلاف ورزی پر 42 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
اس کے علاوہ مری کے علاقے پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں نئے کیسز رپورٹ ہے۔ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago









