ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بغیر وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ شہری تعاون کو کامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف جاری کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کے مطابق شہر صفر ڈینگی کیسز ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں صرف تین نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ انسپیکشن ٹیموں نے مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد مقامات کا معائنہ کیا۔
محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 309 حساس پوائنٹس پر فوگنگ کی، جبکہ انسپیکشن کے دوران 36 مقامات پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جنہیں فوراً صاف کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق تمام ڈیٹا کو ایک جامع سسٹم میں جمع کر کے آئندہ حکمتِ عملی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف نو مریض زیرِ علاج ہیں اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔
اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مربوط کوششوں، مسلسل انسپیکشن اور بروقت فوگنگ کی بدولت کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی آپریشن کو سختی سے جاری رکھا جائے اور شہریوں پر زور دیا کہ گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بغیر وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ شہری تعاون کو کامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل






