صوبہ پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے باعث ایک نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔،بل کا متن


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا ہےجس کے تحت صوبہ پنجاب کو تقسیم کر کے ”مغربی پنجاب“ کے نام سے ایک نیا صوبہ تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ آئینی ترمیمی بل 2025 رکن قومی اسمبلی ریاض حسین فتیانہ نے قومی اسمبلی کی نجی کارروائی کے روز پیش کیا۔مجوزہ بل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے باعث ایک نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
منصوبے کے مطابق فیصل آباد ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو مغربی پنجاب میں شامل کیا جائے گاجو پنجاب کا دوسرا بڑا جنگل، ایک بڑی زرعی یونیورسٹی اور ایک بڑے صنعتی مرکز پر مشتمل ہوگا،بل میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ ایک الگ صوبے کے طور پر اپنی بقا کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 51، 59، 106، 154، 175 اے، 198 اور 218 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں جن کے تحت صوبائی اور وفاقی نشستوں کی تقسیم میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق پنجاب کی جنرل نشستیں 114 اور خواتین نشستیں 24 ہو کر کُل 138 نشستیں ہوں گی، سندھ میں کُل نشستیں75خیبرپختونخوا میں 55 بلوچستان میں 20 اور وفاقی دارالحکومت میں 3 نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔
اسی طرح نئے صوبے مغربی پنجاب کے لیے جنرل نشستیں 27 اور خواتین کی 8 نشستیں مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس ترمیم کے بعد پاکستان میں صوبوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ وفاقی دارالحکومت اپنی الگ حیثیت میں برقرار رہے گا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 17 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago



