فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
آرمی چیف عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پُر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے بھی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔
وفد نے یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا، پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، کرنل جنرل کریم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل


