پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا، نائب وزیر اعظم


نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم آزادی پر بیان میں کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی لازوال قربانیوں اور ثابت قدمی سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جب تک ہم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہﷺ" کے پرچم تلے متحد ہیں،کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک وجود میں آیا، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا، 2013 تا 2016 پاکستان کی تاریخ کا پہلا مکمل آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا۔
ان کاکہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معاشی طاقت بن چکا تھا، ایک پھلتے پھولتے پاکستان کو سازشوں کے ذریعے ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا گیا، تحریک عدم اعتماد سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان ہوا مگر ملک کو بچالیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کرکے نیا ڈرامہ رچایا، بھارت نے پہلگام ڈرامے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، پاکستان کی بہادر افواج نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا، بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی مسلح افواج اور عوام کے عزم و حوصلے کو سراہتا ہوں، اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کا مظہر ہے، یہ ایک اصولی اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی بھی کرتی ہے، پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے، میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں، ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 4 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 4 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- a day ago
بھارتی گلوکارقتل
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 3 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 3 hours ago



