جی این این سوشل

پاکستان

امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے : شفقت محمود

لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ امتحانات ملتوی نہیں ہونگے بلکہ شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے : شفقت محمود
امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے : شفقت محمود

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چھوتھی لہر اور انڈین وائرس سے امتحانات کو کوئی خطرہ نہیں ،احتیاطی تدابیر پر عمل کروانا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے امتحانات اور تعلیمی اداروں سے متعلق جو بھی فیصلے کیے گئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کے کہنے پر کیے گئے ہیں ۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباء جتنا مرضی احتجاج کرلیں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے اب کینسل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ امتحانات لیے بغیر اگلی کلاسسز میں نہیں پروموٹ کیا جائے گا ۔

دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو  بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کا متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہو چکی ہے،تنازعات باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت ہو جاتی تو بہتر ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll