پاکستان
عمران خان کشمیر کا الیکشن اس لیے جیتنا چاہتا ہے کہ آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنادیں : مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہے ہیں، الیکشن سے پہلے بھی اس نے کرپشن ختم کرنے کے سبز باغ دکھائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام تین سال سے اس سبز باغ کی کہانی ڈھونڈ رہے ہیں جو عمران خان نے سنائی تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کونے کونے سے ایک ہی آواز آرہی ہے نواز شریف۔
انہوں نے مزید کہا کہ باغ تو نواز شریف نے لگایا تھا، نوازشریف نے آٹے کی قیمت کو 30 روپے اور چینی کی قیمت کو 50 روپے سے بڑھنے نہیں دیا، جس کی وجہ سے ملک میں قیمتیں ایک ہی سطح پر رہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، 20 ہزار روپے میں کیا کسی غریب کا چولہا جل سکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امور کشمیر کا وزیر آج کشمیر کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا، کشمیری اکیلے نہیں ہیں، عمران خان کشمیر کا الیکشن اس لیے جیتنا چاہتا ہے کہ آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنادیں، مگر یاد رکھو آزاد کشمیر والے اکیلے اور نہتے نہیں ہیں، بلکہ کشمیریوں کا فیصلہ ہے نواز شریف۔
جرم
لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
لاہور پولیس نے شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
تفریح
فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا،جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے
مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں،اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے
حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل
پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
ipregistration.pta.gov.pk
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
ٹیکنالوجی 13 منٹ پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی