جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کشمیر میں حکومت بنائے گا ، روک سکتے ہو تو روک لو : شیخ رشید

باغ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آج میں کشمیر عمران خان کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں بولے تو لوگ کہتے ہیں کہ کشمیربول رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کشمیر میں حکومت بنائے گا ، روک سکتے ہو تو روک لو : شیخ رشید
عمران خان کشمیر میں حکومت بنائے گا ، روک سکتے ہو تو روک لو : شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق باغ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ن لیگ کا جو یار ہے -غدار ہے اور مودی کا جو یار ہے -غدار ہے کا نعرہ بھی لگایا جس پر شرکائے جلسہ نے بھرپورجواب بھی دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پرکچھ انڈر19 لوگ بھی آئے تھے جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان لوگوں نے تقاریر میں عمران خان کا نام لیا کیونکہ اُس نے انہیں گلے سے پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روک سکتے ہو تو روک لو آزاد کشمیرمیں 25 جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی۔

پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی  آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

جب ایک کیس میں ضمانت ہوجائے تو پھر کیسے کسی کو جیل کے باہر سے گرفتار کرتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے اٹھایا ہے، اسے عدالت سے ضمانت ملی، لیکن پشاور جیل سے باہر نکلتے ہی سی ٹی ڈی نے اٹھالیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جب ایک کیس میں ضمانت ہوجائے تو پھر کیسے کسی کو جیل کے باہر سے گرفتار کرتے ہیں، یہ اس عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلی کو بلا لیں، اسد قیصر کیس میں عدالت قرار دے چکی ہے، ایک کیس میں ضمانت ہونے کے بعد دوسرے درج مقدمے میں گرفتار نہیں کرسکتے، ایسے اور بھی کیسز ہیں جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کسی کو کیسے ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے گرفتار کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی بھی وقت عدالت میں پیش ہوجائیں میں عدالت میں ہی موجود ہوں۔

اس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امن وا مان سے متعلق اجلاس میں مصروف ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے جبکہ کیس ہم ہی دیکھ رہے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کیس نہیں ہے، ایسے اور بھی کیسز ہے جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے، آپ کال کرکے پوچھ لیں، وقت ہو تو آج پیش ہو نہیں تو جمعے کو پیش ہوجائیں کیونکہ ہم قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll