وزیر اعظم کا افغان سفیر کی بیٹی کو مبینہ اغوا کرنے والے ملزموں کو 48 گھنٹوں میں پکڑنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیااور48 گھنٹوں میں ملزموں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے رابطہ کیااور ہدایت کی کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاپ پروریٹی پر واقعے کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔ معاملے کی حقیقت کو سامنے لائیں اور مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کریں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات اور اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس افغان سفیر کی بیٹی اور لواحقین سے مستقل رابطے میں ہے۔
قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان سفیر کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر ردعمل جاری کیاتھا،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان سفارت خانے نے گزشتہ روز افغان سفیر کی بیٹی کے گمشدہ ہونے کے حوالے سے اطلاع دی۔دفتر کارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’افغان سفارت خانے نے بتایا افغان سفیر کی بیٹی پر گاڑی چلاتے ہوئے حملہ ہوا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، واقعہ کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا‘۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ، سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اورخاندان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’سیکیورٹی ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سرگرم ہیں، پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 5 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 3 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 12 منٹ قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل