وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان
وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین کو وزیرِ اعظم ریلیف پیکج کے تحت مالی امداد دی جائے گی


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے وفاقی اداروں کو خیبرپختونخوا میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ "یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانی خدمت کا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں وفاقی یا صوبائی حکومت کا فرق نہیں دیکھا جائے گا، بلکہ سب کو مل کر متاثرہ افراد کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تاکید کی کہ شاہراہوں کی بحالی میں قومی و صوبائی سڑکوں کا امتیاز نہ کیا جائے، اور امدادی سرگرمیوں کے لیے راستے کھولنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین کو وزیرِ اعظم ریلیف پیکج کے تحت مالی امداد دی جائے گی۔
انہوں نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ این ڈی ایم اے کو فوری طور پر درکار وسائل فراہم کیے جائیں، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فعال کیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزراء کو 24 گھنٹوں کے اندر خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل


