وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں انفرااسٹرکچر کو جاپان کے معیار تک لے جانے کا عزم ہے، اور یہ عمل جلد شروع ہو جائے گا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں انفرااسٹرکچر کو جاپان کے معیار تک لے جانے کا عزم ہے، اور یہ عمل جلد شروع ہو جائے گا۔
ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں اور مزید مثبت پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل ملک میں مہنگائی 38 فیصد تھی، جو اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کم ہو کر 3 فیصد تک آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی بحال ہو چکی ہے، اور آج پاکستان بھر سے لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں دی جا چکی ہیں تاکہ صوبے کو صاف اور صحت مند بنایا جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جاپان سے صفائی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے نواز شریف نے معیشت کو مضبوط کیا، اور اب جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ’’نواز شریف کینسر اسپتال‘‘ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک محنت کرکے ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا کہ آئندہ 5 سال میں غریبوں کے لیے 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جن میں سے ایک لاکھ گھر دسمبر تک مکمل ہوں گے۔
مزید یہ کہ دسمبر تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی، جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ 50 ہزار اسکالرشپس اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی مستحق طلبہ کو دیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


