Advertisement

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

یہ حملے سفارتی کوششوں کی تذلیل ہیں اور ماسکو کو جنگ پر انعام نہیں ملنا چاہیے،یوکرینی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 18th 2025, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کیف:یوکرینی صدر زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 46 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے بڑے شہروں پر روس کے تازہ حملوں میں پیر کے روز کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں رات گئے ہونے والے ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک بچی اور اس کا 16 سالہ بھائی بھی شامل ہیں۔

 مقامی حکام کے مطابق حملے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے،جبکہ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یہ حملے زیلنسکی کی امریکی قیادت کے ساتھ ملاقات سے چند گھنٹے قبل کیے گئے، جو کہ جنگ بندی کے کسی ممکنہ معاہدے پر بات چیت کا حصہ ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے سفارتی کوششوں کی تذلیل ہیں اور ماسکو کو جنگ پر انعام نہیں ملنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی باعزت امن اور حقیقی سلامتی چاہتا ہے، جنگ ختم ہونی چاہیے، یہ ماسکو ہے، جسے یہ لفظ سننا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اہم امور پر بات کریں گے اور برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، فن لینڈ، یورپی یونین اور نیٹو کے رہنما بھی اس گفتگو میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 9 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 5 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 hours ago
Advertisement