ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے،پراسیکیوٹر


راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی ) راولپنڈی نے26 نومبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 4 کارکنوں کو سزائیں سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت کی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر الزامات عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔
سماعت کے دوران ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں کیا اور الزامات کو قبول کرلیا۔
ملزمان نے اقبالی بیان دیا کہ قیادت کے اکسانے پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شامل ہوئے،انہوں نے استدعا کی کہ غریب ہیں، عدالت سے رحم کی اپیل ہے۔
جس پر عدالت نے عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کرنے کی ہدایت کی،سزا تھانہ انجرا ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔
عدالت نے ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر احتجاج کے مقدمات میں سزا پانے والوں کی مجموعی تعداد 113 ہو گئی۔
واضح رہے کہ مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار 86 پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں اور ضمانتی مچلکے 10 ہزار روپے کے عوض منظور کیے گئے تھے۔
فروری میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں گرفتار 120 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 13 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 13 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 15 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 15 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل