پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
وزیرِاعظم نے اس باریخی موقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا ہے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی جبکہ آج بھی بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 323 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 سال کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جولائی 2023 میں 100 انڈیکس 40 ہزار تھا جو آج ایک لاکھ 50 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
17 اگست 2017 کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب ڈالر تھی، جو جی ڈی پی کے 33 فیصد کے برابر ہے تاہم ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث اگست 2025 میں مارکیٹ کیپٹلائزشن کم ہو کر 63 ارب ڈالر رہ گئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ معیشت بہتری کی بدولت سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، مگر مزید محنت درکار ہے، معاشی ٹیم نے شب و روز محنت سے معیشت کو مشکلات سے نکالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں وتاجر برادری نے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں، کاروبارکی ترقی و سرمایہ کاروی میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 8 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 5 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 9 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 4 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)