Advertisement

بھارت کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ 2025 کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 19th 2025, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ 2025 کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے  ایشیا کپ 2025 کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبھمن گل کی ٹی ٹوںٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

باؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement